تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’اومیکرون کا حل ’ویکسین‘ ہے ’لاک ڈاؤن‘ نہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کرونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا حل لاک ڈاؤن نہیں ویکسین ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر ملک کو اس سال کے آخر تک اپنی 40 فیصد آبادی کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دینی چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے مشیر ڈاکٹر پیٹر سنگر ایک انٹرویو میں کہا کہ کرونا کی نئی تبدیل شدہ شکل ’اومیکرون‘کی شدت کو جاننے کے لیے "ہفتوں کی ضرورت ہے” اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کرونا وائرس نئی "ویک اپ کال ہو سکتی ہے۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویکسینیشن کرونا کی تمام شکلوں کو ختم کرنے کا حل ہے، لاک ڈاؤن اومیکرون کا مقابلہ کرنے کا حل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اومیکرون کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کا حوصلہ افزا بیان

اسی تناظر میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بوٹسوانا اور جنوبی افریقہ کی طرف سے اومیکرون کی فوری نشاندہی اور ابتدائی رپورٹنگ نے "دنیا کو وقت دیا ہے” کہ وہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرے۔

ڈاکٹر پیٹر نے کہا کہ کرونا کی نئی شکل کے بارے میں بہت زیادہ معلومات نہیں ہیں یہ زیادہ متعدی ہوسکتا ہے، صحت کے حکام کو شبہ ہے کہ آیا یہ زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موقع ہے لیکن ہمیں تیزی سے کام کرنا چاہیے اور پتا لگانے اور روک تھام کے اقدامات کو تیز کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -