منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

5 جی ٹیکنالوجی 10 ماہ میں متعارف کرانے کے ہدف پر ٹیلی کام انڈسٹری کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیلی کام انڈسٹری نے 10 ماہ میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ہدف مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق نگراں حکومت نے 10 ماہ میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ہدف رکھا ہے، تاہم ٹیلی کام صنعت نے یہ ہدف مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ معاشی چیلنجز اور زرمبادلہ کی دستیابی میں مشکلات 5 جی ٹیکنالوجی کی راہ میں رکاوٹ ہے، موجودہ حالات اور زرمبادلہ کے مسائل کی وجہ سے فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدات پر پابندی کی وجہ سے ٹیلی کام نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن بھی شدید متاثر ہے، فائیو جی کے لیے اربوں ڈالرز کے آلات کی درآمد کرنا مشکل ہے۔

پاکستان کی تقریباً آدھی آبادی انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتی، ملک کی 20 فی صد آبادی ٹیلی کام سروسز سے ہی محروم ہے، 5 جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے اسمارٹ فونز کی تعداد بھی ایک فی صد سے بھی کم ہے، اور 5 جی اسمارٹ فون کی کم سے کم قیمت 250 ڈالر ہے جو بیش تر پاکستانیوں سے دور ہے۔

کیا نئے آئی فون کی رونمائی نئے چارجر کے ساتھ ہوگی؟

ٹیلی کام انڈسٹری کا مؤقف ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی سے قبل ٹیلی کام شعبے کو موجودہ سنگین مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں