اشتہار

جنوبی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 6 جوان شہید ، 4 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں چھ جوان شہید اور چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آسمان منزہ میں جھڑپ کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سےمقابلہ کرتے ہوئےچھ سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔

سرفراز احمد بگٹی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشتگردی جنگ کے خلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں