اشتہار

پاک فضائیہ میں سی 130 کی شمولیت کے 60 سال مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ میں سی 130 کی شمولیت کے 60 سال مکمل ہوگئے، سی 130 ہرکولیس کی پہلی اڑان اسکواڈرن لیڈر محمود چنارا کی قیادت میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں سی 130 کی شمولیت کے 60 سال مکمل ہوگئے، 60 سال قبل 16 مارچ 1963 کو پاک فضائیہ کے پہلے سی 130ہرکولیس طیارے نے اڑان بھری تھی۔

سی130ہرکولیس کی پہلی اڑان اسکواڈرن لیڈرمحمودچناراکی قیادت میں کی گئی ، سی130 ٹیکٹیکل ٹرانسپورٹ طیارہ قابل اعتمادی کی وجہ سے پی اے ایف کا ورک ہارس سمجھا جاتا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان ایئر فورس نے بدلتے آپریشنل تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کیلئے سی 130 بیڑےکوجدیدبنایا ، ہوائی جہاز مختصر اور ناہموار رن ویز سے کام کر سکتا ہے۔

سی 130 طیارے دور دراز اور مشکل مقامات پراستعمال کےلئےمثالی ٹرانسپورٹ ہیں اور بڑی تعداد میں سامان اور عملے کو تیزی سے لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

پی اے ایف کا سی 130 بیڑہ سامان کی نقل وحمل، پیراٹروپنگ،پیراڈراپ اورطبی انخلا کے مشن انجام دیتا ہے۔

پاکستان ایئرفورس کےسی 130بیڑے نے 1965اور1971کی جنگوں کےدوران اہم کرداراداکیا اور 28 مئی 1998 کو جوہری آلات سمیت متعلقہ سامان ٹیسٹ سائٹ تک پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

سی130کاہوائی عملہ آپریشنزالمیزان، راہ راست،راہ نجات اورضرب عضب کےدوران کامیاب مشنزانجام دینےکی تاریخ رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں