تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

پاکستانی باکسر مظفر خان نے عریبین سی ٹائٹل جیت لیا

کراچی: پاکستانی باکسر مظفر خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل عریبین سی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لیاقت جمنازیم میں پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے مقابلے جاری ہیں، پاک افغان حریفوں کے درمیان پہلے راؤنڈ سے ہی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا مگر پانچویں راؤنڈ میں مظفر خان نے حریف احمد سمیر کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستانی باکسر مظفر خان نے افغان باکسر احمد سمیر کو پانچویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

پاکستان اور افغانستان کی فائٹ سے قبل چار نمائشی میچ بھی کرائے گئے، اولمپکس میڈلسٹ باکسر حسین شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

Comments