تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لاہور: لبرٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ شروع کردی

لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے دوبارہ شیلنگ شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کا پر امن احتجاج جاری تھا کہ اچانک پولیس نے شیلنگ شروع کی، لبرٹی چوک پر عوام کا جم غفیر موجود ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو شیلنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے لبرٹی چوک پر لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ”الیکشن کا اعلان ہونے تک تحریک جاری رہے گی“

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں حکومت مخالف لانگ مارچ پنجاب کے شہر حسن ابدال پہنچ چکا ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

حسن ابدال پہنچنے پر عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قافلہ ڈی چوک پہنچ رہا ہے، پولیس نے
پُرامن احتجاج پر ظالمانہ شیلنگ کی ہے، عوام کا سمندر دیکھیں ہم ڈی چوک آ رہے ہیں۔

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک پہنچ رہا ہے، عوام کا سمندر دیکھ لیں، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا تحریک جاری رہے گی۔

Comments

- Advertisement -