پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ڈھائی فٹ کے طلحہ نے ویلنٹائن ڈے کو زندگی کا یادگار دن بنادیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حافظ آباد کا ڈھائی فٹ کا طلحہ لاہور سے تین فٹ کی گریجویٹ دلہن لے آیا، پستہ قد جوڑے کی شادی دھوم دھام سے ہوئی۔
بینڈ باجے کے ساتھ حافظ آباد سے طلحہ دلہنیا لینے لاہور پہنچے تو رشتہ داروں نے خوب ہلا گلا کیا۔
- Advertisement -
کالے رنگ کی شیروانی، کُلا اور کھسے پہنے پستہ قد دلہے نے اپنی شادی میں خوب ڈانس کیا ساتھ ہی نوٹ بھی نچھاور کیے۔
طلحہ کی دلہن بھی سرخ رنگ کے جوڑے میں ملبوس تھیں۔