جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

دبئی پولیس کی کارروائی، 1کروڑ 40 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث 7 پاکستانی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ چالیس لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث سات افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا.

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ڈکیتی میں ملوث سات ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے ایک ملزم دبئی میں رقم کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈرائیور اور اس کے دو دوستوں کو دبئی میں 1 کروڑ چالیس لاکھ درہم کی ڈکیتی کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 10 اے ٹی ایم مشینوں سے ایک کروڑ چالیس لاکھ درہم کی ڈکیتی کی ہے، ڈکیتی میں ملوث تمام ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مزید چار پاکستانیوں کو دورانِ ڈکیتی میں معاونت کرنے اور رقم کو پاکستان منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ایک شخص منی ایکسچینج کا ملازم ہے، جو وزٹ ویزے پر دبئی کے ہوٹل میں مقیم تھا۔

دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان رقم چوری کرنے کے بعد جعلی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان بھاگنا چاہتے تھے۔


دبئی:منشیات فروشی کے جرم میں پاکستانی ڈرائیورپر 10ہزار درہم کا جرمانہ


دبئی کی عدالت نے 1 کروڑ چالیس لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث ساتوں ملزمان پر اعتماد توڑنے، عوام کے پیسوں میں خرد برد کرنے اور ڈکیتی میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں 27 سالہ پاکستانی شخص نے دواران تفتیش بتایا کہ ’ہمارا منصوبہ تھا کہ رقم لوٹنے کے دو گھنٹے بعد جعلی پاسپورٹ کے ذریعے دبئی چھوڑ دیں گے‘۔


دبئی: لڑکی سے زیادتی کے جرم میں پاکستانی شہری کو تین ماہ قید


ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو خبر ملی تھی کہ شارجہ کے انڈسٹریل ایریا کے ایک گھر میں 3 مطلوب افراد روپوش ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات پر گھر پر چھاپہ مار کرروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کی عمریں 27 سال سے 48 سال کے درمیان ہیں اور سب پاکستان کے شہری ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں