اشتہار

پی ٹی آئی کی ریلی، وفاقی پولیس نے ایک ہزار ایف سی کی نفری طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی ریلی کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے ایک ہزار ایف سی کی نفری طلب کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہے جلسے جلوس کی اجازت نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور 12 قیدی وین، تین ایمبولینس بھی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لیبر ڈے ریلی پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جلوسوں، ریلیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے، سیاسی جماعتیں ریلیوں سے قبل مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے پر انتظامیہ مناسب سیکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کرسکے گی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے کل ریلی نکالنے کا اعلان کررکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں