اشتہار

شامی صوبے دیرالزورمیں کاربم دھماکہ‘ 75 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: شام کے صوبے دیرالزور میں دہشت گرد تنظیم داعش کے کار بم حملے میں 75 افراد ہلاک جبکہ 140 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ شامی صوبےدیرالزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو پناہ گزینوں کے ہجوم سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 75 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کار بم دھماکے میں 140 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ 140 افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ دو روز قبل شامی ٹی وی پراعلان کیا گیا تھا کہ صدر بشارالاسد اور ان کی حامی ملشیاوں نے دیرالزور صوبے کو داعش کے قبضے سے چھڑا کر اس پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 2 جولائی کو شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


شام میں کار بم دھماکہ،48افراد ہلاک


واضح رہے کہ رواں سال 8 جنوری کو ترک سرحد سے ملحقہ باغیوں کے زیر کنٹرول شامی علاقے اعزاز میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 48افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں