جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بنوں میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی کا بتانا ہے کہ دہشت گرد ایک گھر میں گھس گئے ہیں، پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیو ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔

بعدازاں ڈی پی او افتخار شاہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے، جس گھر میں دہشت گردوں نے پناہ لی تھی اس کو راکٹ سے مسمار کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایس جی کمانڈوز گھر کے اندر تلاشی لینے میں مصروف ہے، دہشت گردوں کی دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں

ڈی پی او نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 نومبر کو بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے اشرف خان نامی پولیس اہل کار شہید ہوگیا جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔ اہل کار پر فائرنگ کے بعد موٹر سوار نامعلوم ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا آپریشن شروع کردیا تھا  اور پولیس اہلکار کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں