اشتہار

وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کی رہائی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، قیدی سزا پوری کر چکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے اندر بھی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، یہ قیدی سزا کی مدت پوری کر چکے تھے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

- Advertisement -

قیدیوں کی رہائی کے لیے صوبائی حکومتوں نے 27 کروڑ روپے قیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آ سکی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزارت داخلہ نے عید پر قیدیوں کی سزا میں45 سے 90 دن کی کمی کا اعلان کر دیا

یاد رہے کہ چند دن قبل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملائیشیا میں قید 322 پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچایا گیا، قیدیوں کو لانے کے لیے دو خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی درخواست پر متحدہ عرب امارات نے 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد : ملائشیا میں پھنسے322 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے

دریں اثنا 31 مئی کو وزارتِ داخلہ نے عید کے پر مسرت موقع پر پاکستان بھر کے جیلوں میں‌ قید افراد کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ان کی سزا میں 45 سے 90 دن کمی کا اعلان کیا، اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر صدر مملکت عارف علوی نے سمری کی منظوری دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں