تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

غزہ: اسرائیلی بربریت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی بمباری سے مزید 90 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شہید جبکہ 83 سے زائد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رفح میں قائم اقوام متحدہ کے غذائی امداد کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیلی فوج نے گولیوں کی برسات کردی، جس کے باعث اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کا ایک اہلکار بھی اپنی جان سے گیا۔

دوسری جانب اردن کی ملکہ رانیہ نے اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے صرف ایک مرتبہ 7 اکتوبر دیکھا، فلسطینی 156 بار اسرائیلی 7 اکتوبر دیکھ چکے ہیں۔

ملکہ رانیہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں جنگ فوری رکنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ بمباری کے ساتھ امداد تباہی و بربادی اور قتل عام کو نہیں روک سکتی۔

اردن کی ملکہ رانیہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اسی وجہ سے فلسطینی، اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا رکھنا اسرائیل کا پیدا کردہ المیہ ہے۔

یوکرین کو فوجی امداد ملے گی یا نہیں؟ یورپی یونین کا اہم فیصلہ

اُن کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

Comments

- Advertisement -