بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

گزشتہ سال آئی پی پیز کو 979 ارب روپے ادا کیے گئے، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے شہری دنیا کی مہنگی ترین بجلی استعمال کر رہے ہیں جن میں بڑا کردار آئی پی پیز کا ہے جنہیں گزشتہ سال بھی کئی سو ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے شہری اس وقت دنیا کی مہنگی ترین بجلی استعمال کر رہے ہیں اور اس کی سب سے بڑا وجہ آئی پی پیز ہیں جن سے ماضی کی حکومتوں میں کیے جانے والے معاہدے آج قوم کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں اور انہیں ہر سال اس بجلی کی قیمت بھی اربوں روپے میں ادا کی جاتی ہے جو کہ اس نے بنائی ہی نہیں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں آئی پی پیز کو گزشتہ مالی سال ہونے والی ادائیگیوں کی تفصیلات کی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ سال آئی پی پیز کو 979 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

- Advertisement -

پاور ڈیوزن کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 سے جون 2024 میں 33 آئی پی پیز کو مجموعی طور پر 979 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔

اس میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی 8 آئی پی پیز کو 718 ارب روپے سے زائد کی کیپیسٹی پیمنٹس کی گئیں جب کہ ہائیڈرل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والی تین آئی پی پیز کو 106 ارب روپے سے زائد کیپیسٹی پیمنٹ کی گئیں۔

فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنیوالی 11 آئی پی پیز کو ایک سال میں 81 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں ادائیگیاں کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں