اے آر وآئی زندگی اوراے آر وآئی ڈیجیٹل ناظرین کو سوپ سیریل اور سپرہٹ پروگرام ا یڈوینچر د کھا ئے گا، پروگراموں کے فنکاروں میں مہوش حیات، ثنا فخر،فاطمہ آفندی،دیا مغل، ثانیہ سعید شامل ہیں۔
کراچی (رپورٹ م ش خ)اے آر وآئی ڈیجیٹل سے سیریل’’ اعتراض‘‘ اور سپرھٹ پروگرام ’’مڈونچر‘‘ جبکہ اے آر وآئی زندگی سے سوپ دیکھائیں جائیں گے پروگراموں کے حوالے سے سینئر کاپی ا یڈیٹر م ش خ نے بتایا کہ سوپ ’’ہماری بٹیا‘‘ کی کہانی فضا کے دولت مند باپ کے گرد گھومتی ہے سوپ کے ہد ایت کار ایس احسان عباس جبکہ فنکاروں میں فرقان قریشی، فاطمہ آفندی، جویرا اجمل اور دیگر شامل ہیں ۔ یہ سوپ پیر سے لیکر جمعرات تک روزانہ شام 7 بجے دکھایا جائے گا ۔
سوپ ’’بے گناہ‘‘ تحریر دلاور خان ہدایت عمران بیگ جبکہ فنکاروں میں قاضی واجد، عالیہ علی، دیا مغل شامل ہیں یہ
سوپ جمعہ سے لیکراتوار تک رات 7:30 بجے دیکھایا جائے گا ۔
سوپ ’’پھلجھڑیاں‘‘ جمعہ سے اتو ار تک شام 7 بجے دیکھایا جا ئے گا یہ تمام سوپ اے آر وآئی زندگی سے دیکھائیں جائیں گے جبکہ اے آر وائی ڈیجیٹل سے سیریل ’’اعتراض‘‘ ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھائیں جا ئیں گے۔
اے آر و ا ئی ڈیجیٹل سے پیش کئے جانے والا سپرھٹ پروگرام ’’میڈوینچر‘‘ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہے ۔ یہ پروگرام تھائی لینڈ کےمختلف شہروں میں ریکارڈ کیا گیا ہے اس پروگرام میں فنکاروں نے خطرناک ٹارگٹس اچیوکئے ہیں اس منفرد شو کےایکزٹیکیو پروڈیوسر عبیدخان ہیں۔ میڈوینچر سیزن 2 کے خاص فنکاروں میں ثنا فخر، مہوش حیات، فخرامام، ثنا عسکری، احمد علی بٹ، دانش حیات اور دیگرشامل ہیں پروگرام ’’ میڈوینچرسیزن 2ہفتہ اور اتوار کی رات 10بجے اے آر وا ئی ڈیجیٹل سے دکھا یا جا رہا ہے ۔