اشتہار

ترک پولیس اہلکار دہشت گردوں کے خوف سے اپنی شادی میں شریک نہیں ہوسکا

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: ترکی میں ایک پولیس افسرباغیوں کے خوف سے اپنی شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکا جس کی وجہ باغیوں کے ہاتھوں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل کے واقعات کے سبب اسٹیشن تک محدود رہنے کی ہدایات تھیں۔

تفصیلات کے مطابق احمد نامی 25 سالہ پولیس اہلکار کو پہلے تو پیراملٹری پولیس حکام نے 18 ستمبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک ہونے کی اجازت دی تھی۔

اجازت ملنے کے باوجود پولیس اہلکار کی 21 سالہ دلہن فاطمہ کو اپنے مہمانوں کو اکیلے ہی ویلکم کہنا پڑا کیونکہ احمد کے حکام نے فیصلہ صادر کیا کہ عراقی سرحد کے ساتھ واقع اسٹیشن سے سفرکرنا خطرناک ہے۔

- Advertisement -

غیرملکی نیوزایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کی دلہن سفید کپڑوں میں ملبوس بالوں میں پھول سجائے نم آنکھوں سے اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہی ہے۔

رواں سال جولائی سے اب تک 150 سے زائد سپاہیوں اور پولیس اہلکاروں کو بم حملوں اور گولی مار کر ہلاک کیا جاچکا ہے اور ان واقوات کا الزام کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح کارکنان پرعائد کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں