جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹر موٹ یکم اکتوبر سے جرمن شہر کولون میں شروع ہوگی ، بین الاقوامی تجارتی نمائش پانچ اکتوبر 2014ء تک جاری رہے گی۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی پی)نے پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ”انٹرموٹ“میں شرکت کے خواہش مند تجارتی اداروں سے 22 جنوری تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
اس تجارتی میلے میں موٹر بائیکس، گلووز، سوٹس، شوز، سینڈلز اور ایکسسریز بنانے اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں، عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔