اشتہار

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کی عمارہ عامر خٹک نے ابیٹ آباد میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج لے لیا ہے۔ 37 سالہ عمارہ عامر خٹک خیبر پختونخوا میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔ ضلع ایبٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے والی ڈی ایم جی آفیسر عمارہ خٹک کا تعلق لاہور سے ہے۔

انہوں نے لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد میں پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وکالت کا شعبہ اختیار کیا۔ 34 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کی عمارہ عامر خٹک نے سی ایس ایس پاس کرنے کے بعد دو ہزار چھ میں ملازمت شروع کی۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر ابیٹ آباد عمارہ خٹک ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر لاہور اور حیدر آباد ،ڈپٹی سیکریٹری ریگولیشنز خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر ریلیف آپریشنز پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ایڈیشنل کمشنر ہزارہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں