اشتہار

پانامہ لیکس : آئی سی آئی جے نے روزنامہ جنگ کی خبرکوجھوٹا قراردے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پانامہ لیکس شائع کرنے والی تنظیم آئی سی آئی جے نے روزنامہ جنگ کی خبر کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ آئی سی آئی جے کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام نکالا اور نہ ہی معافی مانگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ کی خبرجھوٹی نکلی۔ دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی پانامہ لیکس کو شائع کرنے والی تنظیم کے رکن رائل جیرڈ نے روزنامہ جنگ کی خبر کو غلط قرار دے دیا.

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام پانامالیکس سے نہیں نکالا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی معافی مانگی گئی ہے.

- Advertisement -

جنگ اور دی نیوزکی پاناما لیکس سےمتعلق رپورٹ گمراہ کن ہے۔ آئی سی آئی جے کا اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ پر اب بھی قائم ہے.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا نام ڈیٹا میں ہی موجود ہے، وزیر اعظم پاکستان کے نام کے ساتھ تاثر ایسا تھا کہ ان کی خود کی آف شور کمپنی ہے لیکن آف شور کمپنی ان کی نہیں ان کی اولاد کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنگ گروپ کے اخبارات روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ پاناما لیکس میں آئی سی آئی جے کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کا نام غلطی سے شائع ہوگیا تھا، جس پر آئی سی آئی جے نے معافی مانگی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں