اشتہار

بندر کی بجلی کے تاروں پر اچھل کود، کینیا اندھیرے میں ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیروبی: کینیا کو منگل کے روز اس وقت ایک مکمل بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا جب ایک بندر نے بجلی کی تاروں پر اچھل کود شروع کردی۔

کینیا کی بجلی پیدا کرنے والے قومی ادارے کے مطابق بندر کی اس اچھل کود سے قومی گرڈ کو 180 میگا واٹ بجلی کا نقصان اٹھانا پڑا۔

- Advertisement -

ادارے کے مطابق بندر گیٹرو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ٹرانسفامر پر چڑھ گیا جس سے ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہوگیا اور اس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

مذکورہ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد دیگر پاور پلانٹ پر دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ایک ایک کر کے تمام پاور اسٹیشن معطل ہوتے چلے گئے اور یوں پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔

ادارے نے واقعہ پر معذرت کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ بجلی کی تنصیبات کے گرد خصوصی باڑھ لگائی جائیں گی تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں