اشتہار

چترال میں سیلاب 31 افراد ہلاک،کئی لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

چترال؛ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 31 افراد ہلاک جبکہ 31 لاپتہ افراد میں سے 18 کی نعشیں مل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چترال میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے این ڈی ایم اے سے فضائی کارروائی کےلیے مدد مانگ لی.

ضلع ناظم چترال کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں مدد کے لیے این ڈی ایم اے سے رجوع کیا ہے،سیلاب کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے.

- Advertisement -

ناظم چترال مغفرت شاہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں جبکہ مسجد کی چھت گرنے سےدس نمازی شہید اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، ان کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے.

وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواہ پرویز خٹک نے ہلاک افراد کے ورثا کے لیے تین لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے.

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صورتحال سے نمٹنے کےلیے ہنگامی حکمت عملی نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی اور صوبائی حکومت کو فوری متحرک ہونے اور مقامی آبادی کے مکمل تحفظ کےلیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں