تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت اور نیپال میں سیلاب،90 سے زائد ہلاکتیں

نئی دہلی: بھارت اور نیپال میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے 90 سے زائد افراد ہلاک جبکہ بیس لاکھ بے گھر ہوگئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق نیپال میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں نے زیادہ تباہی مچائی،جہاں سیکڑوں مکانات اور پُل تباہ ہوگئےرواں ہفتےمیں اب تک ملک میں طوفان اور تودے گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں.

حالیہ طوفان اور بارشوں سے سب سے زیادہ کٹھمنڈو سے 250 کلو میٹر مغرب میں واقع ضلع پیوتھان متاثر ہوا،جہاں درجنوں مکانات تباہ ہوگئے.

*نئی دہلی : مدھیہ پردیش میں سیلاب سے 12 افراد ہلاک

دوسری جانب طوفان نے ہندوستان کے دور دراز شمال مشرقی ریاست آسام کو بھی متاثر کیا،جہاں دریا کا پانی آبادیوں میں داخل ہونے کے باعث اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

آسام کے وزیر اعلیٰ سربنَندا سنووال نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ حالیہ طوفان نے تین ہزار گاؤں اور 21 اضلاع کو متاثر کیا،جس کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہوئے.

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے متاثرہ افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کردیا گیا ہے.

ہندوستان اور نیپال میں ہر سال مون سون کی بارشوں کے دوران طوفان اور تودے گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں.

*نیپال میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی

واضح رہے کہ نیپال میں گزشتہ سال آنے والے تباہ کن زلزلے میں تقریباً نو ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

Comments

- Advertisement -