اشتہار

برکس اجلاس، چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کیخلاف بھارتی مؤقف کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوا: پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والا بھارت خود تنہائی کا شکار ہوگیا اور برکس اجلاس میں چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف کو مسترد کردیا۔

بھارت کو ایک بار منہ کی کھانی پڑگئی، بھارت کے پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، چین کے بعد روس بھی بھارت کے بہکاوے میں نہیں آیا اور پاکستان کیخلاف بیان دینے پر احتیاط برتی، روس کے اس ردِ عمل نے بھارتی وزیراعظم کی نیندیں اڑادیں۔

brick

- Advertisement -

گوا میں جاری برکس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم مودی نے پاکستان کیخلاف مختلف ممالک کو بھڑکانے کی کوشش کی لیکن کسی نے بھی ان کی ایک نہ سنی۔

روس نے پاکستان کے خلاف بھارتی مؤقف مسترد کردیا، جس پر مودی سرکار پریشان ہوگئی، اجلاس میں بھارت روس سے پاکستان کے خلاف بیان بازی کروانا چاہتا تھا لیکن اجلاس کےاعلامیہ میں روس نے بھارتی موقف کی تائید نہ کی۔


مزید پڑھیں : دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے، چین


یاد رہے برکس اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام پر چین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشتگردی کو کسی ملک سے منسلک کرنے کے خلاف ہیں، دہشت گردی کے خلاف دنیا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔

چین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تمام ملکوں کی سلامتی اور استحکام کے لئے یہ ضروری ہے، پاکستان اور چین اچھے برے وقتوں کے دوست ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے بہت قربانیاں دیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں