اشتہار

کرسمس کے موقع پر مختلف ممالک میں طوفان کی وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : کرسمس کے موقع پر مختلف ممالک میں طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے ، ماہرین کے مطابق برفباری کے باعث امریکا اور برطانیہ میں وائٹ کرسمس ہونے کا امکان ہے۔

امریکا اور برطانیہ میں وائٹ کرسمس کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہوئے مختلف ممالک میں طوفان کی وارننگ جاری ہے، برطانیہ میں سمندری طوفان باربرا کی آمد سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہواؤں سے ٹرالر الٹ گیا، درخت اکھڑ گئے۔

tofan-5

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث شدید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔

tofan-4

امریکا کی شمال مغربی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، امریکی کی محکمہ موسمیات نے کرسمس پر شمال مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی ہے ، جس کے باعث متعدد ریاستوں میں برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجمد سے نیچے گرگیا۔
tofan3

فلپائن کے ساحلی علاقوں میں ٹائی فون ناک ٹین دستک دے رہا ہے، سمندری طوفان کے باعث بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں