تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مودی کی حکومت ختم کرکے قومی حکومت قائم کی جائے‘ممتا بینرجی

کلکتہ: بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی صدر سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ مودی کی حکومت کو ختم کرکے قومی حکومت قائم کرے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ بنگال ممتابینرجی نے صدر پرناب مکھرجی سے کہا کہ اگر ریاست اور ملک کو بچانا ہے تو مودی سرکار کو گھر بھیج کر قومی حکومت قائم کر دی جائے۔

ممتا بینرجی کا کہناہےکہ مودی حکومت نااہل ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ صدر ہی واحد شخص ہیں جو ان حالات میں ریاست کو بچا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بنگال ممتا بینرجی کا کہناتھا کہ مودی جس تھالی میں کھاتا ہے اُسی میں چھید کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے اگر مودی کی جگہ ایل کے ایڈوانی، راجناتھ سنگھ یا ارون جیٹلے حکومت چلائیں اورمخصوص حالات میں بھارت میں 2 سال کے لئے صدارتی حکومت قائم کرنے کے بھی حق میں ہوں۔

ممتابینرجی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی تبدیلی کی وجہ سے ان کے صوبے کے ایک کروڑ 70 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے۔

وزیراعلیٰ بنگال نے کہا کہ پرانے نوٹوں پر پابندی کے باعث کسان طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا جب کہ اشیائے ضرورت کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں اور ہم قحط سالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی پرممتابینرجی کاشدیداحتجاج

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ٹول بوتھس پرفوجی اہلکاروں کی تعیناتی پرشدید احتجاج کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -