تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بڑوں کی تمباکو نوشی دیکھنے والے بچوں کی نفسیات میں تبدیلی

تمباکو نوشی صحت کے لیے نہایت مضر عادت ہے اور یہ نہ صرف پینے والے کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ ان افراد کے لیے بھی اتنی ہی نقصان دہ ہے جو خود تو سگریٹ نہیں پیتے تاہم اپنے آس پاس کے افراد کی سگریٹ نوشی کی وجہ سے سگریٹ کے دھوئیں میں وقت گزارتے ہیں۔

حال ہی میں امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے افراد خصوصاً بچوں کی نفسیات میں بھی تبدیلی آجاتی ہے۔ وہ سگریٹ نوشی کو عادت بد سمجھنا چھوڑ دیتے ہیں اور اسے معمول کا عمل سمجھ کر قبول کرلیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

مذکورہ تحقیقی سروے کے لیے ماہرین نے امریکی ریاست فلوریڈا کے مختلف اسکولوں میں 50 ہزار سے زائد بچوں سے سولات پوچھے۔

ماہرین نے دیکھا کہ وہ بچے جنہوں نے اپنے گھر کے افراد، بڑوں یا دوستوں کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا تھا، وہ بچے اسے ایک معمول کا عمل خیال کرتے تھے اور ان کی نظر میں سگریٹ نوشی کوئی ایسی عادت نہیں تھی جس سے چھٹکارہ پانا ضروری ہو۔

تحقیق میں شامل ایک ماہر طب کا کہنا ہے کہ نہ صرف سگریٹ نوش افراد کے ساتھ وقت گزارنا، بلکہ سگریٹ کے اشتہارات دیکھنا بھی اسے لوگوں کے لیے قابل قبول بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی ترک کرنے میں معاون

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بچے کسی عمل کو معمول کا حصہ سمجھنے لگتے ہیں تو ان میں اس عمل کو اپنانے کے امکانات بہت زیادہ ہوجاتے ہیں۔

تحقیق میں شامل طبی ماہرین نے والدین اور بڑوں کی سگریٹ نوشی کو، بچوں کو سگریٹ نوش بنانے کی بڑی وجہ قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -