ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹرفلم’ایک تھا ٹائیگر‘ کےسیکویل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ولن کا کردار کون نبھائے کا مداح جاننےکے لیے بے تاب ہیں۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہےاوراس بار یہ سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو لیکر نہیں بلکہ ولن کےکردار کی وجہ سےخبروں کی سرخیوں میں ہے۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کےمطابق اس بار بالی ووڈ کے سلطان کے سامنے کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کےسپراسٹار سدیپ سنجیوولن کے روپ میں نظر آئیں گےتاہم اس حوالے سےسلمان خان یاان کی ٹیم کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔
اگر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بھارتی اداکار سدیب سنجیو ولن کا کردار نبھارہے ہیں تویہ ان کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 6سال بعد واپسی ہوگی۔
مزید پڑھیں:سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟
خیال رہےکہ آخری بار وہ رام گوپال ورما کی ڈائریکشن میں بننے والی ہارر فلم ’پھونک‘ میں جلوہ گرہوئے تھے۔فلم کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاتھا۔
یاد رہےکہ اس قبل گزشتہ سال نومبر میں فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘سےمتعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم میں باربی ڈول کترینہ کیف ولن کا کردار نبھائیں گی۔
واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔