اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کیا خطبہ سنے بغیر نماز جمعہ ادا ہوجاتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اگر نمازی جمعہ کے روز مسجد اتنی دیر سے پہنچا ہے کہ خطبہ جمعہ نہیں سن سکا تو ایسی صورت حال میں نمازِ جمعہ کے اجر و ثواب میں کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ وہ خطبہ سننے کے ثواب سے محروم رہ جائے گا۔

یہ بات اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چینل کیو ٹی وی (پاکستان کا سب سے پہلا مذہبی چینل) مذہبی معلومات کے حوالے سے سوال جواب کے پروگرام میں مفتی صاحب نے ایک سائل کے جواب میں بتائی۔

 

- Advertisement -

لاہور سے محمد الیاس نے فون پر مفتی صاحب سے سوال پوچھا تھا کہ خطبہ جمعہ چھوٹ جانے سے کیا نماز جمعہ ادا ہو جاتی ہے یا اس سے نماز جمعہ کے اجر اور ثواب میں کمی واقع ہو سکتی ہے؟

جس پر پروگرام میں موجود مفتی صاحب کا کہنا تھا کہ مسجد میں نماز جمعہ سے قبل خطبہ جمعہ ہونا ضروری ہے اور اس دوران موجود نمازیوں پر لازم ہوتا ہے کہ پورے آداب اور احترام کے ساتھ خطبہ سنیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص خطبہ جمعہ کے بعد مسجد میں پہنچتا ہے تو نماز جمعہ میں شریک ہو پاتا ہے تو ایسے شخص کی نماز ادا بھی ہو جاتی ہے اور انشاء اللہ مقبول بھی ہوگئی کیونکہ خطبہ جمعہ کی محرومی سے نماز جمعہ کی صحت پر حرف نہیں آتا۔

نماز تو ہوجاتی ہے تاہم خطبے کا ثواب نہیں ملتا

مفتی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ بتائی گئی صورت حال میں نمازِ جمعہ تو ادا ہو جاتی ہے اور نمازی اس کے ثواب و برکات کا بھی مستحق رہتا ہے لیکن نمازی خطبہ جمعہ سننے کے ثواب و اجر سے محروم رہ جا تا ہے اس لیے پوری کوشش کرنی چاہیئے کہ خطبہ جمعہ کو سننے کے لیے وقت سے پہلے مسجد پہنچ جائیں۔


Jummah Ka Khutba by aryqtv

خطبہ جمعہ نہ صرف یہ کہ سنت ہے جس میں اللہ کی کبریائی اور مدح رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کی جاتی ہے بلکہ دین کی معلومات کے حصول اور روز مرہ مسائل سے آگاہی کا بھی ذریعہ بنتا ہے اس لیے ہر مسلمان کی کوشش ہونا چاہیے کہ خطبہ جمعہ کو ہر صورت سنیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں