ممبئی : بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کاکہناہےکہ وہ آج بھی اپنے والدین سے بہت ڈرتے ہیں اورکوشش کرتے ہیں کہ ان کےرویے سےفیملی اور دوستوں کا دل نہ دکھے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی پہچان کروڑوں دلوں کی جان خانوں کےخان سلمان خان کےبارے میں کہاجاتا ہےکہ اگر وہ کسی سے غصہ ہوجائیں تو پھرانڈسٹری میں اس کا کوئی دوست نہیں رہتا۔لیکن خود وہ کس سے ڈرتے اور کس کا خوف ان کے دل میں ہمیشہ رہتاہے،سپراسٹار نےانکشاف کردیا۔
میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں بالی ووڈ کےسلطان نےاپنی ایپ پر مداحوں سےبات کرتے ہوئے کہاکہ وہ آج بھی اپنے والدین سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں اور انہیں ہمیشہ یہ خوف رہتاہےکہ کہ ان کے کسی بھی فعل سے ان کے خاندان یادوست احباب کا دل نہ دکھے۔
مزید پڑھیں:کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟
دبنگ خان کاکہناتھاکہ جب آپ بہت زیادہ کامیاب ہوجاتےہیں توسب کولگتا ہےکہ آپ جو کچھ کرتےیا کہتے ہیں وہ ٹھیک ہی ہوتا ہےلیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔
سلمان خان نےکہاکہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں جب وہ کوئی غلط کام کرتے ہیں توان کاخاندان،دوست احباب انہیں بتاتے ہیں کیاصحیح ہےاور کیا غلط ہے۔
واضح رہےکہ سپراسٹارسلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مداحوں کے لیےفلم رواں سال کرسمس پرریلیز کی جائے گی۔