ممبئی: شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس جہاں کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے وہیں اب فلم کے گانے ”ظالما“ نے بھی ریکارڈ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق فلم ‘رئیس’کا گانا ‘ظالما’ جو ریلیز ہوتے ہی چھا گیا تھا، اب گانے نے یوٹیوب پر اب تک 1 ارب سے زائد مرتبہ دیکھنے کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے، پاکستانی اداکار ماہرہ خان نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس گانے کا کلپ اپ لوڈ کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ یہ گانا 100 ملین سے بھی زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
دوسری جانب گانا ریلیز کرنے والی کمپنی زی میوزک کمپنی نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
فلم ’رئیس‘ کے گانے ’ظالما ‘ کے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم
خیال رہے کہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کے اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی ، جسے ارجیت سنگھ نے گایا ہے جبکہ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اسے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور لکھا، ‘جان سے ظالما تک، امید ہے آپ سب کو گانا پسند آئے گا۔
واضح رہے کہ فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا ہے۔