تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

کھانوں کے شوقین لاہوریوں کیلئے ایٹ فیسٹیول

لاہور : 8 ہفتوں کے انتظار کے بعد زندہ دلانِ لاہوریوں کیلئے ایٹ فیسٹیول کا میلہ سجایا جارہا ہے، جو 31 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایٹ فیسٹیول پھر سج رہا ہے، جہاں لاہوری طرح طرح کے ذائقے دار کھانوں سے لطف اٹھا سکیں گے ، ایٹ فیسٹیول فورٹریس اسٹیڈیم میں منعقد کیا جارہا ہے، جو 31 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہے گا۔

lhr

کھانوں کے شہر لاہور میں 3 روزہ ایٹ فیسٹیول میں بڑی تعداد میں اسٹالز لگائے جائیں گے، جن میں دیسی ، پاکستانی، باربی کیو، چائنیز اور اطالوی کھانے شامل ہیں۔

lhr1

لاہور ایٹ فیسٹیول ملتوی

خیال رہے کہ فیسٹیول کو دراصل فروری کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث اسے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، ‘سی کے او’ نامی ایک کمپنی نے اس فیسٹیول کو آرگنائز کیا ہے، یہ وہی کمپنی ہے، جنہوں نے کراچی میں پہلا فوڈ فیسٹیول ‘کراچی ایٹ’ کا انعقاد کیا تھا۔

سی کے او کے ڈائریکٹر اسلم خان کا کہنا تھا لاہور دھماکے کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال کی پیش نظر حکومت نے ہمیں دیا ہوا این او سی منسوخ کردیا تھا،لیکن اب لاہور میں پاکستان سُپر لیگ کے فائنل کے بعد یہ سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔

اس سال ایونٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال فوڈ اسٹالز کے علاوہ لائیو میوزک بھی پیش کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -