ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین اور’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کو پروگرام بچانے کےلیےایک ماہ کا الٹی میٹم مل گیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹی وی شو’’دی کپل شرماشو‘ پہلی بار مقبولیت میں کمی کےساتھ ساتھ مالی مشکلات کا بھی شکارہوگیاہے۔
میڈیا رپوٹس کےمطابق سنیل گروور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندھا مشرا کے’دی کپل شرما شو‘ کو چھوڑنے کے بعد شوکی مقبولیت میں کمی اور بالی ووڈ ادکاروں کے بائیکاٹ پرٹی وی انتظامیہ نےکپل شرما کوایک ماہ کی مہلت دے دی۔
چینل انتظامیہ نےمعروف بھارتی کامیڈین سےکہاکہ وہ ایک ماہ کےدوران شو کی مقبولیت کو دوبارہ اسی مقام پرپہنچائیں ورنہ شو بندکردیاجائےگا۔
کپل شرماجو پہلے ہی اپنے ساتھی ادکاروں کے شو چھوڑنے کی وجہ سے پریشان تھےاوراب انتظامیہ کی جانب سے وارننگ کےبعد ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
کپل شرماجانوروں کےساتھ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں‘ سنیل گروور
خیال رہےکہ حال ہی میں کپل شرما نےشو میں سنیل گروور کی جگہ راجو شری واستو کو کاسٹ کیاتھا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔
یاد رہےکہ گزشتہ ماہ کپل شرما نے لڑائی کےبعد اپنی ٹویٹ میں سنیل گرور کو پاجی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے غیر ارادی طور پر آپ کا دل دکھایا تو اس پر میں بہت اداس ہوں،اور آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔
Paji @WhoSunilGrover sry if I hurt u unintentionally.u knw vry well how much I luv u. M also upset .love n regards always:)
— KAPIL (@KapilSharmaK9) March 20, 2017
بعدازاں سنیل گروور نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کپل شرما کو بھاجی مخاطب کرکے کہا تھاکہ آپ نے مجھے گہری چوٹ پہنچائی اور آپ کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا لیکن میرا ایک مشورہ ہے کہ جانوروں کے علاوہ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں۔
From a friend, with love @KapilSharmaK9 pic.twitter.com/2c7uQ5jqH5
— Sunil Grover (@WhoSunilGrover) March 21, 2017
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کپل شرما نے آسٹریلیا سے بھارت واپس آتے ہوئے دوران پرواز نشے میں دھت ہوکر سنیل گروور کو جوتے سے ماراتھا۔