معروف اداکارہ اور گلوکارہ وینا ملک نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے اور ملک سے اظہار محبت کے لیے ایک اور ملی نغمہ جاری کردیا۔
وینا کے نغمہ ’اے دشمن وطن ذرا ہوجا ہوشیار‘ میں پاک فوج کی جدوجہد اور بہادری کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ دشمنوں کے خلاف سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔
Maidaan main aa Gaya Hai Mera….
Lashkar E Jaraar…… pic.twitter.com/l8fA9YYm6Q— Veena Malik Khan (@iVeenaKhan) April 7, 2017
مکمل ملی نغمہ دیکھنے کے لیے کلک کریں
ملی نغمے کی موسیقی عرفان سلیم نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعری لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد کاظم حسین شاہ نے کی ہے۔
گانے کے شاعر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد کاظم حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وینا آپریشن رد الفساد کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی تھیں اور یہ نغمہ اسی لیے جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بھی وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک ایک ملی نغمہ جاری کر چکے ہیں جس میں پاکستان کی ثقافت، خوبصورت مقامات اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو پیش کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: وینا ملک اور اسد خٹک کا ملی نغمہ
وینا ملک اور اسد خٹک اپنے ذاتی اختلافات، طلاق اور صلح کے معاملات کی وجہ سے پہلے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔