اشتہار

کیا آپ واقعی چاند کا ٹکڑا خریدنا چاہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کیا آپ کی شریکِ حیات آپ سے چاند تارے طلب کرتی ہے‘ اگر ہاں تو اب یہ ممکن ہے ‘ لندن میں ہزاروں سال قبل چاند سے زمیں آگرنے والے چاند کے ٹکڑے کو نیلام کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں تو چاند کا ٹکڑا بطور محاورہ استعمال ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایک چاند کا ٹکڑا اب نیلام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ اس کی بولی 60 ہزار پاؤنڈ تک جاپہنچے گی جو پاکستانی تقریبا 77 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔

چاند کے ٹکڑے کا عکس

چاند کا یہ ٹکڑا صرف ساڑھے چار انچ لمبا اور پونے پانچ انچ چوڑا ہے یہ دنیا کے مشہور ریگستان صحارا سے ملا ہے‘ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹکڑا چاند پر شہابِ ثاقب ٹکرانے سے الگ ہوا تھا اور خلا میں بھٹک گیا لیکن پھر زمین کے مدار میں رہا اور لاکھوں کروڑوں سال وہاں رہنے کے بعد ریگستان میں جاگرا۔

- Advertisement -

برفانی چاند کے دلکش نظارے


 اس کے کنارے نوکدار ہیں اور یہ 2014 میں مراکش سے دریافت ہوا تھا،اس پتھر کو کرسٹی نیلام گھر کے ذریعے 27 اپریل کو فروخت کیا جائے گا، اس سے قبل 2012 میں چار پونڈ وزنی چاند کا ٹکڑا ڈھائی کروڑ روپے میں فروخت ہوا تھا۔

تو پھر سوچ کیا رہے ہیں اگر آپ نے چاند کا یہ ٹکڑا نہیں خریدا تو پھر آئندہ آسمان سے تارے توڑ کر لانے والی بات کرنے آپ کےلیے ذرا مشکل ہوجائے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں