ممبئی:بالی ووڈ سپراسٹاراکشےکماراپنی نئی فلم 0۔2 کےلیےایک دن کا معاوضہ 2کروڑ روپے وصول کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کےخطروں کےکھلاڑی اکشےکمارفلم انڈسٹری کی سب سےبڑے بجٹ والی فلم 2.0 کےلیے ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ لیں گے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم انڈسٹری کے سپراسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 0۔2 کی شوٹنگ جاری ہے اور اسےاب تک کی سب سے بڑی بجٹ والی فلم کہاجارہاہے۔سائنس فکشن فلم میں دونوں اسٹارزمختلف کردارمیں جلوہ گرہوں گے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق اکشےکمار 20 دن فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گےجس کے لیےانہیں 40 کروڑ روپےمعاوضہ دیا جائےگاجبکہ رجنی کانت 60کروڑروپےوصول کریں گے۔
خیال رہےکہ اس سےقبل اکشے کمار نے62 کروڑ سےبننے والی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ کے لیے 42 کروڑ معاوضہ وصول کیا تھا۔
اکشے کمار کی مسلسل 7ویں ہٹ فلم
فلم ’جولی ایل ایل بی 2‘ اکشے کمار کی لگاتار ہٹ ہونے والی فلموں میں ساتویں فلم تھی،اس سے قبل اکشے کمار کی فلم رستم، ایئر لفٹ، ہاوس فل-3، ہولی ڈے، راوڈی راٹھور اور ہاوس فل-2 بھی 1000 کروڑ کلب میں شامل ہیں۔
فلم ’جولی ایل ایل بی-2‘ میں اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ ہما قریشی، انو ملک اور سورب شکلا نے اہم کردار ادا کیےتھے۔
واضح رہےکہ اکشے کمار نے اپنی ایک اور فلم ’ٹوئلٹ ایک پریم کتھا‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے،جس میں بھومی پڈنیکر بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔