ممبئی: اذان سے متعلق نازیبا کلمات ادا کرنے والے بھارتی کلوگار سونو نگم نے دن کا آغاز اذان سے شروع کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونو نگم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اذان کی آواز واضح سنائی دے رہی ہے اور اُس کے ساتھ انہوں نے انڈیا کے عوام کو صبح بخیر کا پیغام دیا ہے۔
Goodmorning India pic.twitter.com/gG8lqPZTSQ
— Sonu Nigam (@sonunigam) April 23, 2017
اذان سے متعلق ریمارکس دینے پر گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، شوبز شخصیات ہوں یا پھر اُن کے مداح سب نے سونو نگم کو آڑے ہاتھوں لیا اور اُن کے بیان کی مذمت کی۔
پڑھیں: ’’ اذان سے متعلق بیان: کنگنا رناوت کا سونو نگم کو کرارا جواب ‘‘
اسی دوران صحافیوں نے بھی بیان کی صفائی مانگی تو بھارتی گلوکار نے کہا کہ میرا ٹوئٹ اذان سے متعلق نہیں بلکہ لاؤڈ اسپیکر سے متعلق تھا مگر لوگوں نے میرے ٹوئٹ کا غلط مطلب نکالا۔
Goodmorning India pic.twitter.com/gG8lqPZTSQ
— Sonu Nigam (@sonunigam) April 23, 2017
سونو نگم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو اُن کے گھر سے بنائی گئی ہے تاہم اس دوران وہ کہاں موجود تھے اس حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کیونکہ برطانوی خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سونو نگم کے گھر تک اذان کی آواز نہیں جاتی۔