لاہور: اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو ایف بی آر نے نوٹس بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق ادکارہ نرگس اور شاہدہ منی کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا اور 15روز میں انکم ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نرگس نے تاحال سال2016کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا جبکہ شاہدہ منی نے 2014 تا 2016 کے گوشوارے جمع نہیں کرائے، ادکاراؤں کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن ایک سوبائیس پانچ اے کے تحت نوٹس بھیجا گیا ہے، مقررہ مدت میں جواب نہ دینے پر کارروائی ہوگی۔
معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر ایف بی آر کی 37 لاکھ کی نادہندہ نکلی
یاد رہے چند روز قبل معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر انکم 2016 کی مد میں ایف بی آر کی 37 لاکھ کی نادہندہ نکلی ہے، ایف بی آر کا کہنا تھا کہ صبا قمر کو رقم جمع کروانے کے لیے 13 اپریل تک کا وقت دیا اگر 13 اپریل تک اپنا ٹیکس جمع نہیں کرواتی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل ایف بی آر نے اداکارہ نور کو بھی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھیجا تھا، فلمسٹار نور نے سال 2015 ءکا انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ایف بی آر نے فلمسٹار نور سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا تھا۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔