اشتہار

افغانستان میں ایئرپورٹ کے قریب بم دھماکہ

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے صوبے خوست میں واقع ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنائی دی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ صوبے خوست میں واقع ایئرپورٹ اور امریکی فوجی اڈے کے قریب ہوا ہے۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ نے بھی دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے کے قریب سنا گیا۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ دھماکہ خودکش کار بم کے ذریعے کیا گیا ہے۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ابھی تک کسی شدت پسند گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی جمعہ کے روز افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں افغان فوج کے بیس پر طالبان نے حملہ کردیا تھا جس میں 140 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 140 فوجی ہلاک

فوجی ترجمان کے مطابق طالبان جنگجو فوجی وردی پہن کر اڈے میں داخل ہوئے اور پھر انہوں نے حملہ کر دیا۔

واقعے کے بعد افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ شاہم اور وزیر دفاع عبداللہ خان حبیبی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں