بھارت میں شدت پسندی کی لہر بڑھتی جارہی ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی فنکار پاکستانی فنکاروں کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتا ہے لیکن سیف علی خان تو سب سے الگ نکلے۔
بھارتی اخبار کو دیے انٹرویو میں چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ فواد خان جیسے پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی تمام تر پذیرائی کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ ’غیرملکی‘ ہیں جو کہ ’ممنوعہ سرزمین‘ سے آئے ہیں۔
پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار ذہن بنا لیا جائے اگر ایسا کرنا ہے تو پھر اسے قانون کا درجہ دے دیا جائے۔
سیف علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد خان یا پاکستان سے آئے فنکاروں کو جتنی بھی مقبولیت ملتی ہے اس کا سبب محض ان کا غیر ملکی ہونا ہے‘ اگر ان پر سے یہ ٹیگ ہٹ جائے تو ممکن ہے کہ وہ بہت ہی عام اداکار ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں پابندی کی وجہ سمجھتا ہوں‘ ایک جانب آپ اچھے تعلقات کا اظہار کرتے ہیں‘ ایک دوسرے کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرتے ہیں اور کرکٹ کھیلتے ہیں اوراس کے بعد کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے کہ جس کے بعد یہ سب ختم ہوجاتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ خبروں پر کتنا یقین کیا جائے‘ دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے معاملات خفیہ نوعیت کے ہیں‘ بہت سی ڈیلز ہیں اورتجارتی سودے بھی ہیں‘‘۔
پاکستانی اداکاروں پر پابندی
یاد رہے کہ بھارت کی ممبئی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے انتہاء پسندوں کی روش پر چلتے یوئے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگائی تھی۔