بالی وڈ کے دبنگ خان اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان فاصلہ رکھنے کے قائل ہیں اور انہیں اس میں مداخلت بالکل بھی پسند نہیں۔
اب ذرا تصور کیجئے دبنگ خان جیسے شخص کی ذاتی زندگی کی تفصیلات اگر کوئی میڈیا کو لیک کرنا شروع کردے اور میڈیا بھی بھارت جیسا جہاں رائی کو پہاڑ بنادیا جاتا ہے‘ تو سلمان خان کو ایسے شخص کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں اپنے تین باڈی گارڈز کو فائر کیا ہے جن کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ انکی ذاتی زندگی کی تفصیلات میڈیا تک پہنچا رہے تھے۔
کہا جارہا ہے کہ دبنگ خان کے علم میں جب یہ معاملہ آیا تو انہوں نے صورتحال کی باقاعدہ تفتیش کی اور پھر ایک حتمی نتیجہ نکال کر تینوں گارڈز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یقیناً باڈی گارڈ کسی بھی سیلیبریٹی کی زندگی کے بہت سے ذاتی لمحوں میں بھی ساتھ ہوتا ہے لیکن یہ اس کی پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جس کی حفاظت پر وہ تعینات ہے اس کی جان کے ساتھ ذاتی معاملات کو بھی راز سمجھے اور کسی کے سامنے آشکار نہ کرے۔
اب اگر کوئی سلمان خان کی سیکیورٹی ٹیم میں شامل ہونے جارہا ہے تو اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کہیں جانے انجانے میں بھارتی میڈیا جیسے گدھ کا نوالہ بن کر دبنگ خان کے ہاتھوں اپنی نوکری اورعزت نہ گنوابیٹھے۔
سلمان خان پہلی بار باپ کا کردار نبھائیں گے
بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان اپنی نئی فلم میں پہلی بار نوجوان بیٹی کےباپ کا کردار نبھائیں گے۔فلم میں منفرد نظرآنے کے لیےوہ آج کل ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان بالی ووڈ کےحقیقی سلطان سپراسٹار سلمان خان نےایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ باکس آفس پرصرف کمائی کےمعاملے میں ہی نہیں بلکہ ہمیشہ کچھ نیاکرنے کےحوالے سےبھی انڈسٹری کےحقیقی سلطان مانے جاتے ہیں۔
یاد رہےکہ دبنگ خان کی گزشتہ دونوں فلموں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ نے باکس آفس پر600کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تہلکہ مچادیاتھا۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔