اشتہار

شارجہ: شہر کی سڑکوں اور ہائی وے پر ریڈار لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: پولیس نے اندرونی اور بیرونی سڑکوں پر 30 مضبوط ریڈار نصب کرنے کا اعلان کیا ہے، جو گاڑیوں کی آمد و رفت اور زائد وزن کی نشاندہی کریں گے۔

شارجہ حکام کے مطابق یہ فیصلہ قومی ایجنڈے 2021 کی حکمت عملی کے تحت کیا گیا جس کے تحت ٹریفک کے مسائل کو  قابو کرنا ہے، شارجہ میں تعینات پولیس چیف بریگیڈیئر سیف محمد الزائری الشمسی نے کہا کہ ریڈار کی تنصیت کا کام آئندہ 30 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریڈار متحدہ عرب امارات کی سڑکوں بالخصوص ال داہید روڈ، ملیحہ سڑک سمیت دیگر سڑکوں پر نصب کیے جائیں گے، یہ ریڈار سسٹم کے حساب سے بہت مضبوط ہیں جو قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے میں کار آمد ثابت ہوں گے۔

- Advertisement -

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ریڈار تیز اور کم رفتاری سمیت گاڑیوں میں زائد وزن سمیت دیگر چیزوں کی رپورٹ  کو محفوظ رکھیں گے، علاوہ ازیں ان سے ڈرائیورز کی وہ غلطیاں بھی سامنے آئیں گی جن کی وجہ سے ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں