کراچی: سندھ حکومت نے معروف قوال امجد صابری سے منسوب قوالی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح رواں برس اگست میں کیے جانے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے امجد صابری کی یاد میں آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔
سردارشاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امجد صابری کے گھر کے دورے پر وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے نام پر قوالی انسٹی ٹیوٹ قائم کریں گے۔
صوبائی وزیر کے مطابق امجد صابری قوالی انسٹی ٹیوٹ بن چکا ہے جو اگست میں فعال ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فن کی اس جہت کو اب اس انسٹی ٹیوٹ کی مدد حاصل ہوگی۔
یاد رہے کہ معروف قوال امجد صابری گزشتہ برس رمضان ہی کے مہینے میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔