منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ویڈیو لیک کیوں کی؟ کترینہ صحافی پر پھٹ پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ساتھی اداکار رنبیر کپور سے خراب تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے صحافی پر پھٹ پڑیں اور کہا کہ آپ نے ہماری ویڈیو لیک کیوں کی؟ آپس میں فاصلہ رکھنے کو منفی خبر بنانا اچھی روایت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اپنی نئی فلم ’جگا جاسوس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور وہ فلم کی تشہیر کے دوران کسی بھی تقریب میں رنبیر کپور کے ساتھ شرکت نہیں کررہی۔

اداکارہ نے فلم کے گانے کی پروموشن کے دوران میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو رنبیر میرے ساتھ موجود نہیں ہوتے، ہم آپس میں مستی اور مزہ کرتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔

کترینہ نے صحافی کی جانب سے وائرل کی جانے والی ویڈیو پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو میری ویڈیو لیک کرنے کا کیا حق پہنچتا ہے؟‘‘۔ یاد رہے صحافی نے دونوں اداکاروں کی ایک ویڈیو جاری کی تھیں جس میں کترینہ ساتھی اداکار رنبیر کے ساتھ فلم کی پروموشن کرتے ہوئے ناخوش دکھائی دے رہی تھیں۔

بالی ووڈ کوئین نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’جو آپ نے دیکھا اور ویڈیو جاری کی وہ سب غلط ہے کیونکہ کام کے دوران ہمیں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا ضرور ہوتا ہے، ہمارے درمیان فلم کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں‘‘۔

کترینہ نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی اداکار سے فاصلہ رکھنے کو منفی خبر بنا کر پیش کرنا اچھی بات نہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران آپس میں تلخ کلامی ہونا معمول کی بات  ہے اس میں بھی بہت مزہ ہے۔

فلم کا ٹریلر دیکھیں

واضح رہے فلم جگا جاسوس رواں ماہ کی 14 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں