تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

چین میں شدید بارشیں اور سیلاب، 16 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

بیجنگ : چین کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں اور کئی دیہات سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جب کہ بارش کے پانی جمع ہونے کے باعث ندی اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب نے درجنوں دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سینکڑوں مکانات زیر آب آگئے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں

چین کے اعلیٰ سرکاری حکام نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 60 دریاؤں میں پانی کی سطح خطر ناک حد تک بلند ہو گئی ہے اور ان علاقوں میں سرخ الارم دے دیا گیا ہے جب کہ سیلاب کی روک تھام کے لیے دریاؤں کے کناروں پر ریت کی بوریوں سے بند باندھ دیئے گئے ہیں۔

ریسکیو ادارے نے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ متاثرین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ریسکیو ادارے کے آفیسر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان ہو ا ہے لہذا ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی کاموں کا کام جاری ہے اور تمام متعلقہ محکمے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -