ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ رنبیر کپور کا کترینہ کو فیشن آئیکون قرار دینا غلط فیصلہ ہے کیونکہ میں فیشن کو اُن سے زیادہ جانتی ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی جانب سے کترینہ کو بہترین فیشن آئیکون قرار دینے پر سونم کپور سخت ناراض ہوگئی اور انہوں نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’فیشن کے معاملے میں میرا اور کترینہ کا موازانہ کرنا غلط ہے کیونکہ کترینہ کو فیشن کے بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ رنبیر کے کترینہ کے بارے میں خیالات صرف پروموشن کی وجہ سے ہیں کیونکہ دونوں اداکار آج کل فلم ’جگا جاسوس‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس طرح کے ریمارکس بھی پروموشن کا ایک طریقہ ہے۔
پڑھیں: ویڈیو لیک کیوں کی؟ کترینہ صحافی پر پھٹ پڑیں
یاد رہے فلم جگا جاسوس کی پروموشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں رنبیر کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ انڈسٹری میں جو فیشن چل رہا ہوتا ہے وہ کترینہ تین ماہ پہلے کرکے چھوڑ چکی ہوتی ہیں۔
فلم جگا جاسوس کا ٹریلر جاری
دوسری جانب کترینہ نے رنبیر کے جواب سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سونم کپور کے فیشن اور ڈریسنگ کاموازنہ کسی صورت نہ کیا جائے کیونکہ سونم کا انداز دیگر لوگوں سے بہت نرالا ہے جبکہ مجھے جو بھی لباس یا فیشن پسند آتا ہے وہ کرلیتی ہوں۔