ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی کامیاب انٹری دینے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا سحر شوبز انڈسٹری پر تاحال برقرار ہے اور سب اُن کی صلاحیتوں کو تسلیم بھی کرتے ہیں اور اب بھارتی اداکار رنبیر کپور نے ماہرہ خان بے حد محنتی اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔
اپنی نئی آنے والی فلم ’جگا جاسوس‘ کی پروموشن کے دوران بھارتی چینل کے پروگرام میں اداکارہ کترینہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو نے کہا کہ عالیہ بھٹ اور شردھا کپور اور دیگر ادکارائیں خوبصورت ہیں مگر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی خوبصورت ہیں۔
رنبیر کپور سے جب خوبصورت بھارتی اداکارہ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہت سی بھارتی اداکارائیں خوبصورت اور محنتی ہیں مگر جو بات ماہرہ خان کی ہے وہ یہاں کی اداکارؤں میں نہیں کیونکہ وہ بے حد خوبصورت ہیں۔
پڑھیں: رنبیر کپوراورماہرہ خان کی نئی ویڈیوزنےانٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا
یاد رہے پریمی اسکینڈل کی زد میں آنے والے رنبیر کپور اور کترینہ کیف آج کل اپنی نئی فلم جگا جاسوس کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، دونوں اداکار کافی عرصہ دور رہنے کے بعد ایک ساتھ ہیں تو اس ضمن میں اداکارؤں سے سوال ضرور کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ترکی کے ساحل پر تصاویر نے تہلکہ مچادیا
حال ہی میں فلم کے گانے کی پروموشن کے دوران صحافی نے جب کترینہ سے رنبیر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں دریافت کیا تو وہ شدید غصہ ہوئیں اور انہوں نے صحافی کو جھاڑ پلا دی۔ کترینہ کا کہنا تھا ہم دونوں فنکار ہیں اور کام کے درمیان اونچ نیچ ہونا معمول کا حصہ ہے۔
ویڈیو دیکھیں
#RanbirKapoor‘s memorable rapid fire with #KatrinaKaif #JaggaJasoos #TalkingFilms pic.twitter.com/pJCPK38ypo
— Bollywood Hungama (@Bollyhungama) July 7, 2017
یاد رہے ماہرہ خان نے گزشتہ برس اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں کنگ خان کے ساتھ کام کیا تھا، یہ فلم باکس آفس پر تو نہ چھا سکی البتہ پاکستانی اداکارہ کی اداکاری کا سحر آج بھی بھارت میں قائم ہے۔