اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عینک والا جن کے معروف کردار زکوٹا، شدید مالی مشکلات کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ڈرامے عینک والا جن کے مشہور کردار زکوٹا جن نے حکومت سے مالی مدد کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق 90 کی دہائی میں سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کے مشہور و معروف کردار زکوٹا جن کو علالت کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطلوب الرحمان المعروف زکوٹا جن نے کہا کہ ’’میری مالی حالت بہت خراب ہے جس کی وجہ سے اپنی بیماری کا علاج نہیں کرواسکتا۔

پڑھیں: کیا آپ کو ’عینک والا جن‘ کے عمران اور معطر یاد ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے علاج کے لیے کچھ رقم دی گئی تھی تاہم اس بات کو کافی عرصہ گزر چکا ہے، مجھے مزید مالی مدد کی ضرورت ہے کیونکہ دن بہ دن میری صحت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے اور میرے پاس علاج کروانے کے پیسے نہیں ہیں۔

Related image

زکوٹا جن نے کہا کہ میں اپنے خاندان کا واحد کفیل ہوں اس لیے سخت بیماری کے باوجود بھی کام کرنے کے لیے مجبور ہوں، شدید علالت کے باوجود روزانہ ایک ڈرامہ کرنے کے لیے الحمرا ہال جاکر اداکاری کرتا ہوں تاکہ اہل خانہ کا گزر بسر چل سکے، مسلسل کام کرنے کی وجہ سے صحت مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: بل بتوڑی حکومتی امداد کی منتظر

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرے دونوں بیٹے بھی روزانہ میرے ساتھ ڈرامہ کرنے کے لیے الحمرا ہال جاتے ہیں کیونکہ اگر ہم یہ نہیں کریں گے تو گھر کا گزر بسر مشکل ہوجائے گا، کام کرنے کے عوض ہم معاوضہ کم دیا جاتا ہے اس لیے مہینے کے آخر میں ہمارے پاس کچھ نہیں بچتا۔

Related image

زکوٹا جن نے حکومت سے اپیل کی کہ فالج کا اٹیک ہونے کے بعد سے سیدھا بازو ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہا اُس کے باوجود میں کرنے پر مجبور ہوں، حکومت میری مالی معاونت کرے تاکہ اپنا علاج کرواسکوں۔

ڈرامے کی ویڈیو دیکھیں

یاد رہے ’’عینک والا جن‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نصرت آرا (بل بتوڑی) بھی اس سے قبل سخت مالی مشکلات کے بعد حکومت سے مالی مدد کی اپیل کرچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں