لاہور: پاکستانی اداکارہ حمائما ملک نے سنجے دت کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں جسے آپ جیسے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سنجے دت کو سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے حمائما ملک نے ایک تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ یہ تصویر ہمارے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
انہوں نے سنجے دت کی تعریف کرتے ہوئے کہ آپ کی روح خالص اور دل سونے کا ہے، میں نے آپ جیسا باصلاحیت اداکار آج تک نہیں دیکھا، آپ کا والدہ کو پیار کرنا مجھے بے حد پسند ہے۔
حمائما نے کہا کہ آپ نے اپنے کریئر میں کئی مشکلات کا سامنا کیا اور ثابت قدم رہے، میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو تمام ترمشکلات سے نجات دلائے اور آپ ترقی کی منازل کو طے کریں۔
پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ میں نے آپ کے ساتھ کام کیا جو میرے لیے بہت فخر کی بات ہے، مجھے کچھ نہیں چاہیے بس آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے یہ کہنا چاہوں گی کہ اللہ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو خوشیاں نصیب کرے۔
یاد رہے بالی ووڈ اداکار نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی اس پرمسرت موقع پر بالی ووڈ ستاروں نے سنجو بابا کو زندگی کی 58 بہاریں دیکھنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی۔