اشتہار

خلائی مخلوق سے زمین کی حفاظت، ناسا 9سالہ بچے کا سہارا لینے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : 9سالہ لڑکے نے خلائی مخلوق سے زمین کی حفاظت کے لئے ناسا میں ملازمت کیلئے درخواست دیدی، جس پر ناسا کی جانب سے حوصلہ افزائی کی گئی ۔

ناسا نے حال ہی میں پلاینٹری پروٹیکشن آفیسر کی ملازمت کیلئے اعلان کیا تھا ، جس میں کئی لوگوں نے ملازمت کیلئے درخواست دی لیکن ایک درخواست بڑی ہی الگ تھی اور وہ ایک 9 سالہ بچے کی تھی۔

جیک نے پلاینٹری پروٹیکشن آفیسر کی ملازمت کیلئے ناسا کو خط لکھ دیا، ہاتھ سے لکھے گئے خط میں کہا  کہ میرا نام جیک ڈیوس ہے اور میں پلاینٹری پروٹیکشن آفیسر کی نوکری کیلئے درخواست دینا چاہتا ہوں ، میں 9 سال کا ہوں لیکن میں سوچتا ہوں میں اس ملازمت کیلئے موزوں ہوں۔

- Advertisement -

جیک نے اپنے اہلیت کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میری بہن مجھے خلائی مخلوق سمجھتی ہے اور میں خلا اور خلائی مخلوق سے متعلق تمام فلمیں بھی دیکھ چکا ہوں اور خلائی مخلوق سے متعلق فلم مین ان بلیک دیکھ کر اپنے معلومات میں مزید اضافہ کروں گا۔

ڈیوس نے مزید کہا کہ میں ویڈیو گیم میں بہت اچھا ہوں ، میں نوجوان ہو اور ایک خلائی مخلوق کی طرح سوچنا سیکھ سکتا ہوں۔

ناسا کے پلانیٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر جیم گرین 9 سالہ بچے کے خط سے بہت متاثر ہوئے اور انھوں نے جوابی خط لکھا، خط میں کہا کہ میں نے سنا آپ گارجین آف گلیکسی ہے، بہت اچھی بات ہے آپ پلانٹری پروٹیکشن آفیسر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن آفیسر کی ملازمت بہت اہم ہے۔

جم نے جیک کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں اسکول میں خوب محنت کروں اور مستقبل میں ایک دن ہم آپ کو یہاں دیکھیں۔

ناسا کی جانب سے جیک کو صرف خط نہیں لکھا بلکہ پلانیٹری ریسرچ ڈائریکٹر نے فون کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کی ناسا خلا میں دلچسپی سے بڑی خوشی ہوئی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں