اگر آپ ڈزنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو پھر خوش ہوجائیں کیونکہ ڈزنی اپنا آئن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم بنانے جارہا ہے جس کے ذریعے آپ ڈزنی کی تمام فلموں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ابھی تک ڈزنی کی کچھ موویز امریکن آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دستیاب تھیں تاہم اب ڈزنی نے وہاں سے اپنی فلمیں ہٹانے اور اپنا ذاتی پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈزنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بوب آئیگر کا کہنا ہے کہ ان کے نیٹ فلکس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تاہم وہ تجرباتی طور پر اس اقدام پر عمل کرنا چاہ رہے ہیں۔
حالیہ فیصلے کے بعد ڈزنی کے ساتھ پکسر کی فلمیں بھی نیٹ فلکس سے ہٹا دی جائیں گی۔
ڈزنی کی آن لائن اسٹریمنگ سروس کا آغاز سنہ 2019 سے ہوگا۔ اس سے قبل 2018 کے آخر تک نیٹ فلکس پر ان کی فلمیں موجود رہیں گی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔